*سردی تو سب کو لگتی ہے..!*
〰️〰️🗯️🌸🗯️〰️〰️


⏰🌸 *ایک روزاستاد نے پوچھا جاوید جب تمہارے کپڑے پرانے ہوجاتے ہیں تو ان کا کیا کرتے ہو..؟*

*میں نے جواب دیا* استاد  محترم  کسی کو دے دیتے ہیں عام طور پر گھر میں کام کے لئے آنے والی خادمہ کو دے دیتے ہیں. 

*استاد نے اگلا سوال کیاپھر کیا کرتے ہو..؟*❓

*میں کہا ایک نیا سوٹ اور بنا لیتے ہیں.*
 
🌸 *اس پر استاد  نے فرمایا*
*اگر ایک پرانا سوٹ کسی کو دینے پر جو تمہارے کسی کام کا نہ  تھا، اور تمہارے لیے بیکار تھا تمہارا رب تمہیں ایک نیا سوٹ دے دیتا ہے تو کیا.؟* ❓

🪷 *کسی غریب ضرورت مند کو ایک نیا کپڑوں کا جوڑا دینے پر پانچ نئے سوٹ نہیں مل سکتے.. ؟؟*

یقیناً مل سکتے ہیں
♥️ *بس ذرا سا دل بڑا کرنے کی دیر ہے، ایک کے بدلے پانچ نہیں دس بھی مل سکتے ہیں.* 

*ملک کے اکثر علاقوں میں سردیاں عروج پر ہیں*

🌨️ *اور سردی تو سب کو لگتی ہے..!* 

♦️ *یقیناً ہمارے آپ کے*
گھر میں کچھ نہ کچھ
▪️پرانے کمبل، ▪️رضائی. 
▪️جیکٹ اور جرسی
 ▪️مفلر، کیپ، دستانے، جرابیں 

*ایسے ضرور ہوتے ہیں جو اضافی ہیں یا آؤٹ آف فیشن ہوگئے ہیں* اور استعمال میں نہیں ہیں براہ کرم
🌸 *آج ایک بار پھر چیک کیجئے کون کون سا گرم کپڑا بہت عرصے سے الماری اور پیٹی میں رکھا ہے اسے نکالیں ذرا سی دھوپ لگوائیں اور گھر کے چھوٹے بچوں کے ذریعے تقسیم کرادیں.* 
اللہ کریم آپ کو پانچ دس نئے
عطا فرمائیں گے. 

جاوید اختر آرائیں
١١ دسمبر ٢٠١٨

Comments

Popular Posts