☄╔───────────╗☄
  ♦️      *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ*   ♦️

*سـوال*
📝   کیا نماز کے دوران قرأت کرتے ہوۓ رحمت کی آیات پر بخشش اور عذاب پر پناہ مانگی جا سکتی ہے ۔۔؟

🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹

      جــواب *دورانیــــــہ1:01*  
🎙 *الشیــخ سلیم آصف المدنی حفظہ اللّٰه*
🕋   *_فاضــل مدینـــہ یونیــورسـٹی_*   🕋


حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ فَتَعَوَّذَ قَالَ ثُمَّ رَكَعَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ ثُمَّ قَالَ فِي سُجُودِهِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِآلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَرَأَ سُورَةً سُورَةً
ترجمہ : عوف بن مالک اشجعی ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ قیام کیا ، آپ ﷺ نے قیام کیا تو سورۃ البقرہ کی تلاوت فرمائی - آپ ﷺ جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور دعا کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور تعوذ کرتے ۔ پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا ، اس قدر لمبا جتنا کہ آپ ﷺ کا قیام تھا ۔ آپ ﷺ اپنے رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے «سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة» ” پاک ہے وہ ذات جو غلبہ و قوت ، ملکیت ، بڑائی اور عظمت والی ہے ۔ “ پھر آپ نے سجدہ کیا ، اس قدر لمبا جتنا کہ آپ کا قیام تھا ۔ اور آپ اپنے سجدے میں بھی وہی دعا پڑھتے رہے ۔ پھر کھڑے ہوئے اور سورۃ آل عمران کی قرآت فرمائی ۔ پھر ایک سورت پڑھی ، ( بعد ازاں ایک اور ) سورت پڑھی ۔ “

سنن ابی داؤد حدیث نمبر: 873
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟
حکم: صحیح
https://shamilaurdu.com/hadith/abu-dawood/873/


  ♦️   🇵🇰 *آن لائن مســـائل دارالفــلاح*   ♦️
☄╚───────────╝☄
     

Comments

Popular Posts