☄╔───────────╗☄
  ♦️      *بِسۡـــمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰـــنِ ٱلرَّحِـــیمِ*   ♦️

*سـوال*
 📝  لا تضار بوالدۃ بولدھا کا مفہوم کیا ہے۔۔؟

🔹▬▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬▬🔹

      جــواب *تحریری صورت میں*


*لا تضار والدة بولدھا*
کا مفہوم کیا ہے 


ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کے ساتھ بچہ بھی ہے تو اس کی دودھ پلائی کے زمانہ تک کا خرچ اس مرد پر واجب ہے۔ پھر ارشاد باری ہے کہ عورت اپنے بچے کو دودھ پلانے سے انکار کر کے اس کے والد کو تنگی میں نہ ڈال دے بلکہ بچے کو دودھ پلاتی رہے اس لیے کہ یہی اس کی گزارن کا سبب ہے۔ دودھ سے جب بچہ بے نیاز ہو جائے تو بیشک بچہ کو دیدے لیکن پھر بھی نقصان رسانی کا ارادہ نہ ہو۔ اسی طرح خاوند اس سے جبراً بچے کو الگ نہ کرے جس سے غریب دُکھ میں پڑے۔ وارث کو بھی یہی چاہیئے کہ بچے کی والدہ کو خرچ سے تنگ نہ کرے، اس کے حقوق کی نگہداشت کرے اور اسے ضرر نہ پہنچائے۔

  ♦️   🇵🇰 *آن لائن مســـائل دارالفــلاح*   ♦️
☄╚───────────╝☄
  

Comments

Popular Posts